نئی دہلی، یکم ستمبر (زبان) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف مشرقی دہلی میں چترا وہار کی کچی آبادیوں میں بجلی کے زیادہ بلوں اور گندے پانی کی فراہمی پر مظاہرہ کیا۔احتجاج کی قیادت کرنے والے بی جے پی کے دہلی یونٹ کے صدر وریندر سچدیوا نے کچی آبادیوں اور بجلی میں بنیادی سہولیات کی کمی، پانی کے زیادہ بلوں اور گندے پانی کی فراہمی کا الزام لگایا۔.سچدیوا نے کہاکہ ان کچی آبادیوں کا قصور کیا ہے کہ انہیں گندہ پانی مل رہا ہے۔ وہ دہلی میں رہتے ہیں، جہاں کیجریوال جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور کوئی وعدہ پورا نہیں کرتے۔کچی آبادی کے ساکن شیام بائی نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں صاف پانی نہیں مل رہا ہے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم یہاں 40 سال سے رہ رہے ہیں۔کوئی بھی ہمیں رہنے کی جگہ نہیں دے رہا ہے۔ہم بجلی کے اتنے بڑے بلوں کی ادائیگی سے تنگ آچکے ہیں۔