پرتاپ گڑھ: بی جے پی اقتدار میں نہ تو عام عوام اور نہ ہی آئین و جمہوریت محفوظ ہے ،آرایس ایس کے آئین کی راہ کو گامزن کر وہ تاناشاہی پر آمادہ ،اور پولرائزیشن کی سیاست پر کام کر رہی ہے ۔بی جے پی اقتدار میں خصوصی طور سے اترپردیش حکومت مسلمانوں کے ساتھ تفریق و استحصال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔مسلمانوں کے مکانوں و دوکانوں کو غیر آئینی طور پر منہدم کیا جا رہا ہے ۔حکومت بلڈوزر سے مسلمانوں کے مکانوں کو ہی نہیں بلکہ آئین کو کچل رہی ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی و صوبائی حکومتوں میں جمہوریت کا مذاق اڑیا جا رہا ہے ،یہاں جمہوریت اختتام کے دہانے پر ہے ۔جمہوریت کے مقام پر آر ایس ایس کی پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے ۔آر ایس ایس کے آئین میں آئین ہند و جمہوریت کی کوئی اہمیت نہیں ہے ،جس کے سبب بی جے پی حکومتیں منمانی طریقے سے قانون و آئین کو بالائے طاق رکھ کر کام کر رہی ہیں ۔