بی جے پی کا جنوبی ہند مشن ، مودی کا دورہ ٹاملناڈو

   

چینائی میٹرو ریل کا افتتاح ،دیگر کئی پروگراموں کا میں شرکت اور پراجکٹس کا سنگ بنیاد

چینائی : بی جے پی جنوبی ہند میں اپنی سیاسی جڑے مضبوط کرنا چاہتی ہے ۔ جنوبی ہند مشن کے حصہ کے طور پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج ٹاملناڈو کا دورہ کیا ۔ واضح رہے کہ اس سال اپریل ، مئی میں ٹاملناڈو اور کیرالا میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے ۔ بی جے پی اپنے ’’جنوبی ہند مشن ‘‘ کو مضبوط بنانا چاہتی ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی نے آج چینائی میٹرو ریل مرحلہ اول کی توسیع کا افتتاح کیا ۔ 3770 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے اس پروجکٹ کو مکمل کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے 228کلومیٹر کے سنگل لائن سکشن کو برقیانہ کے پراجکٹ کا بھی افتتاح کیا ۔ اس سے چینائی کے ایکمور اور کنیاکماری کے درمیان بغیر ٹریک تبدیل کئے کہ ٹرین کو چلانے میں کامیابی ملے گی ۔ اس سے روزآنہ 14.61 لاکھ روپئے کا ایندھن بچے گا ۔ کیرالا میں وہ ایک پراجکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے ٹاملناڈو اور کیرالا میں کئی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ کیرالا میں پیٹرو کمیکل کامپلکس پراجکٹ کا افتتاح کیا ۔ ریاست کو انفراسٹرکچر میں ترقی دینے کیلئے بی جے پی نے کئی اسکیمات بنائی ہے ۔ آئی آئی ٹی مدارس کے ایک ڈسکوری کیمپس کیلئے بھی انہوں نے سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ اس کیمپس کو تھیور کے قریب تعمیر کیا جارہا ہے ۔ دو لاکھ اسکوئر میٹر کے علاقہ پر پہلے مرحلے میں ایک ہزار کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی ۔ ایک تقریب میں وزیراعظم مودی نے ارجن ٹینک کو فوج کے حوالے کرتے ہوئے سلامی لی ۔ وزیراعظم کا یہ دورہ ٹاملناڈو سیاسی اعتبار سے اہم ہے کیونکہ آئندہ دو ماہ یہاں سیاسی سرگرمیاں شدت اختیار کریں گی ۔