بی جے پی کا راجیہ سبھا کیلئے گوا سے امیدوار کا اعلان

   

نئی دہلی: بی جے پی نے آج راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں گوا کی خالی نشست کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان کیا۔بی جے پی کی آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق، پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے سدانند مہلو شیٹ تناوڑے کو گوا سے راجیہ سبھا کی خالی نشست کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے ۔گجرات، مغربی بنگال اور گوا میں راجیہ سبھا کی دس سیٹوں پر انتخابات کیلئے 6 جولائی کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 جولائی اور نام واپس لینے کی تاریخ 17 جولائی ہے ۔ تمام 10 سیٹوں پر 24 جولائی کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی بھی اسی دن ہوگی۔