بی جے پی کا راجیہ سبھا کے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان

   

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے چہارشنبہ کو گجرات اور مغربی بنگال میں ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ آج یہاں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈ کوارٹر انچارج ارون سنگھ نے مسٹر بابو بھائی جیسانگ بھائی دیسائی اور مسٹر کیسری دیوی سنگھ زالا اور مغربی بنگال کے مسٹر اننت مہاراج کو امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا۔