بی جے پی کا نوجوانون کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ :اکھلیش

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلی شیادو نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے ، ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے اور انہیں روزگار و نوکری فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ یہاں جاری ایک بیان میں اکھلیش نے کہا‘ بی جے پی حکومت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے ۔بی جے پی نے نوجوان کو ہر سال دو کروڑ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ محض مذاق ثابت ہوا ہے ۔