بی جے پی کا پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت

   

پڈوچیری 14فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے پلوامہ حملے میں شہید ہوئے ان جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا جو ایک سال پہلے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے وی شامی ناتھن اور پارٹی کے دیگر عہدیدار نے اس موقع پر یہاں شہیدوں کی یاد میں مومی شمعیں روشن کی اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔