بی جے پی کا کلکتہ کارپوریشن کے انتخابات میں مایوس کن مظاہرہ

   

کلکتہ : کلکتہ کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کانگریس نے جہاں 134سیٹوں پر تاریخی اور ریکارڈ جیت حاصل کی ہے ۔وہیں بی جے پی 2021کے اسمبلی انتخابات میں 11وارڈوں جیت حاصل کی تھی مگر اس مرتبہ اس نتائج کو بھی دہرانے میں ناکام رہی اور محض 3سیٹوں پر ہی جیت حاصل کرسکی ہے ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بی جے پی کے مقابلے بائیں محاذ 66سیٹوں پر دوسری پوزیشن پر رہی۔جب کہ بی جے پی محض44سیٹوں پر ہی دوسری پوزیشن پر رہی۔