بی جے پی کا یوپی اور بہار کیلئے 10 امیدواروں کا اعلان

   

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات کے لیے جھارکھنڈ سے ڈاکٹر پردیپ ورما کو امیدوار بنانے کے ساتھ ہی ہفتہ کو اتر پردیش اور بہار قانون ساز کونسل کے 10 امیدواروں کا اعلان کیا ۔ آج یہاں جاری پارٹی کی ریلیز کے مطابق بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ان 11 ناموں کو منظوری دے دی ہے ۔ بی جے پی نے منگل پانڈے ، لال موہن گپتا اور محترمہ انامیکا سنگھ کو بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ اتر پردیش قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے پارٹی نے وجے بہادر پاٹھک، ڈاکٹر مہندر کمار سنگھ، اشوک کٹاریہ، موہت بینیوال، دھرمیندر سنگھ، رامتیرتھ سنگھل اور سنتوش سنگھ کو میدان میں اتارا ہے ۔