بی جے پی کو اب سیاسی آکسیجن کی ضرورت،عوام اقتدارکے خلاف متحدہوں

,

   

Ferty9 Clinic

منگل کے روزترنمول کانگریس کی سپریموممتا بنرجی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد مرکز میں بی جے پی حکومت کو شدید نشانہ بنایا۔ ممتا بنرجی نے کہاہے کہ بنگال انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے اور لوگوں نے یہ ظاہر کیا ہے۔ جمہوریت میں آخر میں لوگوں کی رائے اہمیت رکھتی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاہے کہ بی جے پی کو اب سیاسی آکسیجن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے۔ یہ لوگوں کوپسندہے۔لوگوں نے راستہ دکھایا ہے۔ جمہوریت میں آپ کو ہمت اور تکبر کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ممتابنرجی نے کہاہے کہ بی جے پی ایک فرقہ وارانہ جماعت ہے ، وہ تنگ کرنے والے ہیں ، جعلی ویڈیوز استعمال کرتے ہیں ، اپنے اقتدار کا غلط استعمال کرتے ہیں ، ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ بی جے پی ملک کے وفاقی نظام کو ختم کرناچاہتی ہے۔