بی جے پی کو اقتدار سے محروم کرنے کا وقت آگیا

   

کانگریس امیدوار سریش کمار شٹکار کی انتخابی مہم ،عوام سے ملاقات
نیالکل ۔30 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد پارلیمانی کانگریس پارٹی امیدوار سریش کمار شٹکار نے اپنی انتخابی مہم کا واڈہ نمبر 1سے آغاز کیا جس میں سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر اے چندر شیکھر ، محمد تنویر سابق چیرمین انڈسٹریل کارپوریشن ، اُجول ریڈی نے شرکت کی ۔ کانگریس امیدوار سریش کمار شٹکار نے عوام سے ملاقات کرکے کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ بی جے پی کو ملک سے صفایا کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ ملک کی سالمیت کی برقراری کیلئے بی جے پی کوشکست دینا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کررہی ہے ۔ بی جے پی اپنی فرقہ وارانہ ذہنیت سے ملک کی قومی یکجہتی کو ختم کرنا چارہی ہے ، ملک کی عوام جھوٹ پرمنبی حکومت کے خاتمہ کی خواہاں ہے ۔ ظہیرآباد کی ترقی کانگریس پارٹی کی بدولت ہے ، بی جے پی حکومت کی غلط پالیسوں سے ملک کی تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ بیروزگاری کا شکار ہے ۔ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر منکال سبھاش ، کے نرسملو صدر ٹاون کانگریس ، میر جاوید علی جئے جئے کنسٹرکشن ، محمد اطہر غوری سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ محمد معز ، سابق معاون رکن بلدیہ ہوگیلی راملو ، عنایت علی کانگریس قائد ، محمد جعفر سابق صدر یوتھ کانگریس ، غوث الدین ، محمد نعیم ، محمد معین ، سری کانت ریڈی ویگر موجود تھے۔