بی جے پی کو الیکٹورل بانڈس سے 61فیصد فنڈنگ

   

٭ بی جے پی نے مالی سال 2018-19ء میں مختلف ذرائع سے 2354 کروڑ روپئے اکٹھا کئے جس میں سے تقریباً
61% (1,450
کروڑ روپئے) الیکٹورل بانڈس کے ذریعہ آئے۔ الیکشن کمیشن کو بی جے پی کے پیش کردہ سالانہ کھاتوں سے یہ بات معلوم ہوئی۔ دوسری طرف کانگریس کو اسی مدت میں 383 کروڑ روپئے الیکٹورل بانڈس سے حاصل ہوئے جو مجموعی رقم 918 کروڑ روپئے کی فنڈنگ کا 41% ہے۔