بی جے پی کو اُس کے غرور و تکبر کی سزا ملی

,

   

٭ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے بنگال میں منعقدہ 3 اسمبلی حلقوں کے لئے منعقدہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد کہاکہ بی جے پی کو اُس کے غرور و تکبر کی سزا مل رہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ میں اِس کامیابی کو بنگالی عوام کے نام سے معنون کرتی ہوں۔ یہ سیکولرازم اور اتحاد کی جیت ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ایم سی نے کالیا گنج، کریم پور اور کھڑک پور صدر کے تمام ضمنی انتخابات میں فتح حاصل کی ہے۔