نظام آباد میں انتخابی مہم سے محمد علی شبیر، جیون ریڈی ، مہیش کمار گوڑ کا خطاب
نظام آباد :2 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کانگریس امیدوار جیون ریڈی کی انتخابی مہم کے ضمن میں منور کا پوسنگم میںکاپو سنگم کے طبقہ کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس میں گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر ، ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ ، صدر اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان ، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی کے علاوہ کانگریس امیدوار جیون ریڈی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں سیاہ قانون کے ذریعہ ملک کے کسانوں کو بے حد پریشان کیاگیا تو پنجاب کے کسانوں نے دہلی کے سرحد پر طویل عرصہ تک احتجاج منظم کیا جس کے باعث مودی کواپنے فیصلہ سے دستبرداری اختیار کرنی پڑی ۔ ۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ جیون ریڈی ایک تجربہ کار سیاستداں ہیں اور یہ ہمیشہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبودی کیلئے کام کو انجام دیا اور آئندہ بھی کسانوں کے حق میں پارلیمنٹ میں اپنی آواز کو اٹھائیں گے ۔ سابقہ ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس کے 10 سالہ دور میں ایک بھی راشن کارڈ نہیں دیا گیا لیکن چاول دیا گیا تھا کانگریس کے دور حکومت میں راشن کارڈ پر 9 طرح کی اشیاء سربراہ کی جاتی تھی اس موقع پر قانون ساز کونسل کے رکن مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ بی سی طبقات متحدہ طور پر کانگریس کا ساتھ دیں تو بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کیا جاسکتا ہے بی جے پی اگر اقتدار میں آئی تو بی سی طبقات کے ریزرویشن کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں آرایس ایس کے چیف موہن بھگوت نے تین سال قبل پونا کے ایک اجلاس میں اس بات کو واضح کیا تھا کہ ریزرویشن کا ازسر نو جائزہ لیں اور راہول گاندھی آبادی کے تناسب کے مطابق ریزرویشن فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ راہول گاندھی وزیر اعظم بننے کی صورت میں ریزرویشن کے عمل کو جاری رکھیں گے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں فلاحی اسکیمات کو انجام دیا جارہا ہے اس موقع پر کانگریس امیدوار جیون ریڈی نے کہا کہ میں ایک کسان گھرانہ سے تعلق رکھتا ہوں اور یہ 2004 ء سے کسانوں کو اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی کیلئے کوشش کی جارہی ہے بی جے پی کے 10 سالہ دور میں 1350 سے 2200 روپئے اقل ترین قیمت کیلئے اقدامات کئے گئے ۔جگتیال سے نظام آباد تک پارلیمانی حلقہ ہے اور نظام آباد کو اسمارٹ سٹی قرار دینے کی کوشش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ بودھن بیدر ریل کی تنصیب کیلئے بھی اقدامات کرنے اور ہلدی بورڈ کے قیام کیلئے انڈیا اتحاد کی حکومت قائم ہونے کی صورت میں اسے مکمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ اس موقع پر طاہر بن حمدان نے بھی مخاطب کرتے ہوئے کانگریس امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔