نئی دہلی: ماحولیات،جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی ،صارفین امور،خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیرمملکت اشونی چوبے نے کہا ہے کہ چار ریاستوں کو ملا مینڈیٹ وزیراعظم نریندر مودی کی ترقی اور ثقافتی وراثت کو آگے لے جانے کے عزم پر عوام کی مہر ہے ۔ چوبے نے جمعرات کو کہا،‘‘اترپردیش میں عوام نے ڈبل انجن حکومت کو آشیرواد دیاہے ۔ بلڈوزر بابا کا بلڈوزر چل گیا ہے ۔ یوپی میں میں نے درجنوں اسمبلی حلقوں میں عوامی جلسے کئے تھے ۔ہر بھر سے یہی آواز آتی تھی‘مودی جی ہیں تو ممکن ہے ،یوگی جی ہیں تو یقین ہے ۔