بی جے پی کو تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات میں زیادہ کامیابی کی اُمید

   

حیدرآباد 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی جے پی لیڈر ایٹالہ راجندر نے کہاکہ تلنگانہ اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کو گزشتہ چناؤ کے مقابل دوگنا زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ بی جے پی نے 46 اسمبلی حلقوں میں اپنی ضمانت بچائی اور 19 اسمبلی حلقوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے۔ راجندر نے اُمید ظاہر کی کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی تلنگانہ میں زیادہ حلقوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔