بی جے پی کو جھٹکا: سبساچی دتہ کی ترنمول میں واپسی

   

کولکاتہ، 7:مغری بنگال میں بی جے پی کو ایک جھٹکادیتے ہوئے سبیاسچی دتہ نے حکمراں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ دتہ نے ریاستی وزراء فرہاد حکیم اور پارتھا چٹرجی کی موجودگی میں کولکاتہ میں ایک تقریب میں ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل آج دتہ نے چیف منسٹر ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔ترنمول میں شامل ہونے کے بعد سبیاسچی دتہ نے ممتا بنرجی کی زبردست ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں جو کچھ بھی ہوں یا جو کچھ بھی مجھے ملا، یہ سب ممتا بنرجی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھنے میں کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے میں نے ٹی ایم سی چھوڑ دیا تھا۔ دتہ کی ٹی ایم سی میں واپسی کے بارے میں قیاس آرائیاں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری تھیں۔