روزگار اور مہنگائی پر جواب دیں،فلاحی اسکیمات کا سہرا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے سر
حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کو حضورآباد میں ووٹ مانگنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کیونکہ مرکز کی بی جے پی زیر قیادت نریندر مودی حکومت عوام کو روزگار کی فراہمی اور مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہریش راؤ نے آج حضورآباد میں مختلف تقاریب میں حصہ لیا۔ بی جے پی کے کئی مقامی قائدین نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ اساتذہ کی جانب سے یوم اساتذہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔ ہریش راؤ کہا کہ ہر سال 2 کروڑ روزگار فراہم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور مہنگائی میں کمی کے بجائے پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتیں عوام پر زائد بوجھ کا سبب بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضورآباد میں ووٹ مانگنے سے قبل بی جے پی قائدین کو مہنگائی اور روزگار کے بارے میں جواب دینا ہوگا۔ ہریش راؤ نے بی جے پی کے مقامی قائدین کا ٹی آر ایس میں استقبال کیا اور کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ اور حکومت کی اسکیمات سے متاثر ہوکر یہ قائدین ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے مختلف طبقات کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قائدین کو ٹی آر ایس کا کھنڈوا پہنایا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپئے سے 106 روپئے تک اضافہ ہوچکا ہے اور اس اضافہ کا راست اثر کسانوں پر پڑا ہے جو کاشت کیلئے ٹریکٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے متوسط طبقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت رعیتو بندھو اسکیم کے تحت فی ایکر 5 ہزار روپئے فراہم کررہی ہے اور کسانوں پر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ سے غیر معمولی بوجھ عائد ہوا ۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانو ں کی بھلائی و اضافی بوجھ سے نجات کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت تمام طبقات کی یکساں ترقی کے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آر ٹی سی کو نقصانات سے بچانے حکومت نے 3000 کروڑ کی امداد فراہم کرکے ملازمین کا تحفظ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری سطح پر 30 ہزار سے زائد تقررات کئے گئے اور عنقریب مزید 50 تا 60 ہزار سرکاری جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حضور آباد میں ایٹالہ راجندر کی کامیابی صرف ایٹالہ اور ان کے خاندان کی ترقی ہوگی جبکہ ٹی آر ایس کی کامیابی نہ صرف حلقہ کی بلکہ ہر رائے دہندے کی ترقی کی ضمانت ہوگی ۔ انہوں نے پارٹی قائدین سے اپیل کی کہ وہ رعیتو بندھو، کلیان لکشمی اور دیگر اسکیمات کے فوائد سے عوام کو واقف کرائیں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں زرعی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور تلنگانہ ریاست سارے ملک کو کھلانے کے موقف میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جو کبھی خودکشی، بھوک مری اور نقل مقام کیلئے شہرت رکھتا تھا آج زرعی پیداوار میں ملک میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجندر نے اپنی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور اور مقامی ٹی آر ایس قا