بھوپال ۔10مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں دوشنبہ کی رات دیرگئے کانگریس زیرقیادت حکومت بحران میں مبتلا ہوجانے کے چند گھنٹوں بعد سینئر بی جے پی لیڈر شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کو کہا کہ اُن کی پارٹی کو موجودہ حکومت گرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اُنھوں نے تازہ سیاسی تبدیلیوں کو برسراقتدار پارٹی کا ’’داخلی معاملہ ‘‘ قرار دیا۔ تاہم سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر نروتم مشرا نے کہاکہ ظاہر طورپر کمل ناتھ حکومت گرتی نظر آرہی ہے ۔ جب سابق چیف منسٹر چوہان بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ کے لئے یہاں پہونچے اُن کا استقبال زعفرانی پارٹی کے پرجوش قائدین اور ورکرس نے کیا۔ چوہان نے کہاکہ مدھیہ پردیش کے عوام کو ہولی مبارک ہو۔