بی جے پی کو راجستھان میں امن ہضم نہیں ہورہا :اشوک

   

جے پور۔ بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کرتے ہوئے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ اسے راجستھان میں امن ہضم نہیں ہو رہا ہے اور اسی وجہ سے وہ کانگریس اور ریاستی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔ اس کے ساتھ ہی گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت تشدد کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور کسی بھی قیمت پر فسادات نہیں ہونے دیے جائیں گے۔کانگریس کے چنتن شیویرکی تیاری کے لیے ادے پور پہنچے گہلوت نے کرولی کے بعد جودھ پور واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے، اگر بی جے پی اس وقت پورے ملک کو نشانہ بنا رہی ہے، تو وہ راجستھان کیا ہے، تو آپ دیکھ رہے ہیں کہ فسادات پھوٹ رہے ہیں، یہاں تک کہ جب بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سوائی مادھوپور آئے تھے، میں نے کہا تھا کہ آگ لگانے آؤکرولی میں آگ لگ گئی۔منگل کو جودھ پور میں ہونے والے فسادات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا جودھپور میں جوکچھ ہوا وہ ایسا مسئلہ نہیں تھا جس سے فساد ہو جائے۔ہم نے کرولی ، راج گڑھ، جودھپور میں کوئی فساد نہیں ہونے دیا، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا، یہاں امن ہے اور حریف کو امن ہضم نہیں ہو رہا۔