انوپ پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے فلم آدی پورش کو لے کر بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو نہ تو رام کی پرواہ ہے اور نہ ہنومان کی، اسے صرف اپنے کاروبار اور ووٹوں کی پرواہ ہے۔ بگھیل نے مدھیہ پردیش کے انوپ پور میںایک تقریب کے دوران صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک رام مندر کا تعلق ہے، رام مندر سپریم کورٹ کے حکم پر بنایا جا رہا ہے۔ ان کے کہنے سے نہیں ہوا۔ اب تک جو نظر آرہا ہے وہ یہ ہے کہ انہیں نہ رام کی پرواہ ہے اور نہ ہنومان کی۔انہیں صرف اپنے کاروبار اور ووٹ کی فکر ہے۔