بی جے پی کو روکنے میں کانگریس کامیاب نہیں ہوگی

   

آسام میں بدرالدین اجمل زیرقیادت اتحاد اور کانگریس کا صفایا ہوگا : جئے پانڈا

گوہاٹی: بی جے پی کے قومی نائب صدر بی جے پانڈا نے کہا کہ بی جے پی کو روکنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے لیکن کانگریس اپنی کوششوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔ آسام میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور اس کے عظیم اتحاد کا صفایا ہوجائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اور اس کے عظیم اتحاد نے بدرالدین اجمل زیرقیادت یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ یہ اتحاد ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ بی جے پی کو آسام میں اقتدار سے دور رکھنے کیلئے ہزار کوششیں کی جارہی ہیں لیکن یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ کانگریس کا واحد ایجنڈا بی جے پی کو اقتدار سے روکنا ہے لیکن کانگریس اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔ ایک انٹرویو میں بائی جینت جے پانڈا نے کہا کہ نام نہاد عظیم اتحاد اور اس طرح کے تمام عناصر مل کر بھی بی جے پی کو نقصان نہیں پہونچا سکتے۔ یہ لوگ بی جے پی کی ہر محاذ پر مخالفت کررہے ہیں۔ عوام انتخابی شدت سے بی جے پی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اس کا واحد ایجنڈا یہی ہے کہ بی جے پی کو آگے بڑھنے اور پورے ملک پر حکومت کرنے سے روکنا ہے۔ ان اپوزیشن پارٹیوں نے زرعی قوانین اور دیگر کئی مسائل پر اپنا دوہرا موقف اختیار کیا ہے لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ اپوزیشن کو بہار میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اب آسام میں بھی یہی ہوگا۔ مقامی بلدی پی ٹی سی انتخاب میں بی جے پی نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ عام میں 4 لاکھ افراد نے شرکت کی جبکہ کانگریس اتحاد کے جلسوں میں چند لوگ ہی نظر آئے۔ انہوں نے کانگریس کی آسام بچاؤ مہم پر تنقید کی اور کہا کہ آسام کو پہلے ہی کانگریس سے بچا لیا گیا ہے۔