چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے کولکتہ میں بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ کرناٹک میں جوڑتوڑ کی سیاست میں ملوث ہورہی ہے اور سوال کیا کہ وہ کیوں تمام ریاستوں پر قبضہ کرنے میں اس قدر جلدی دکھا رہے ہیں؟ ممتا نے مزید کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیوں اس قدر لالچی ہیں۔ یہ گندی سیاست ہے۔ کرناٹک کے بعد وہ مدھیہ پردیش، راجستھان کا رخ کرینگے۔ کیا انکا کام حکومتیں توڑنا ہے؟