ممبئی ، 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا قائد آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ان کی سابقہ حلیف بی جے پی مہاراشٹرا میں اقتدار سے محروم ہونے پر شیوسینا سے حسد و جلن رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں مرہم استعمال کرنے کی تجویز پیش نہیں کریں گے ۔ ہم ان کی تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں لیکن ہماری توجہ ہمارے کام پر ہے کیونکہ عوام نے ہم پر بھروسہ کیا ہے ۔
