بی جے پی کو صرف ایک طبقہ کے مفادات کی فکر : جگا ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 6 اگسٹ ( این ایس ایس ) کانگریس رکن اسمبلی سنگا ریڈی ٹی جگا ریڈی نے آج بی جے پی کو فرقہ پرست قرار دیا اور کہا کہ اسے صرف سماج کے ایک طبقہ کے مفادات کی فکر ہے جبکہ کانگریس ایک سکیولر پارٹی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو ہندوستان میں ضم کرنے کا کارنامہ پنڈت نہرو نے انجام دیا تھا اور اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ ریاست کا پاکستان سے الحاق نہ ہو ۔