بی جے پی کو مت چھوڑیں، وہیں رہیں اور عام آدمی پارٹی کے لیے کام کریں: اروند کیجریوال

   

احمد آباد:عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں سے حکمراں پارٹی میں رہتے ہوئے اے اے پی کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ ہفتہ کو راجکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن، کجریوال نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کو پارٹی سے پیسے لیتے رہنا چاہئے، لیکن اندر سے انہیں عام آدمی پارٹی کے لئے کام کرنا چاہئے۔