بھوپال : مدھیہ پردیش کانگریس کے ایک رکن اسمبلی راہل سنگھ کے آج استعفی دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے واقعہ کے بعد ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ نے بی جے پی پر ہی حملہ بولا ہے ۔مسٹر کمل ناتھ نے ٹویٹ کے ذریعہ سے کہا کہ بی جے پی کو پتہ ہے کہ دس نومبر کو ووٹوں کے گنتی کے بعد کیا نتیجہ آنے والا ہے ۔اپنی ممکنہ کراری ہار کا انہیں اندیشہ ہے ۔ ان کی اقتدار کی ہوس ،تڑپ اور بوکھلاہٹ صاف نظر آرہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کو جمہوریت، عوامی رائے اور اخلاقیات میں یقین نہیں ہے ۔