ممبئی :راجیہ سبھا انتخابات پر بات کرتے ہوئے شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے بی جے پی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا میں وہ برسراقتدار ہیں، بی جے پی کو یہ نہیں بھولنا چاہئے۔ سنجے راوت نے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ راجیہ سبھا انتخابات کی تاریخوں کو ملتوی کیا جائے تاکہ خرید و فروخت نہ کی جا سکے۔ بی جے پی کا ارادہ صاف ہے، وہ پیسہ اور مرکزی ایجنسیوں کے استعمال سے ماحول میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ یہاں ہم برسراقتدار ہیں۔‘‘