بی جے پی کو ووٹ دینے پر عام زندگی مفلوج ہوجائے گی

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر کی قیادت میں ریاست ترقی کی سمت گامزن، ٹی آر ایس قائد محمد جمیل الدین ایڈوکیٹ کا تاثر

حضورآباد ۔ٹی آر ایس پارٹی کے سینئر میناریٹی قائد وسابق ضلع پرشد کوآپشن ممبر کتہ پلی کریم نگر محمد جمیل الدین ایڈوکیٹ حضورآباد مستقر محلوں کے الیکشن انچارج مقررکئے گئے، پچھلے ایک ماہ سے گھر گھر جاکرشخصی ملاقات کرتے ہوئے الیکشن مہم اپنے منفرد انداز میں چلارہے ہیں۔ ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں ووٹ کا استعمال کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہاکہ ریاست تلنگانہ وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ کی قیادت میں ترقی کی سمت گامزن ہیں۔ ملک کی دوسری ریاستوں میں ہماری تلنگانہ ریاست کی مثال دی جارہی ہے۔ریاستی حکومت اور نئے اسکیمات کو متعارف کرارہی ہے۔ ان ساری خوبیوں والی جماعت کو نظرانداز کرکے اگر بی جے پی کو ووٹ دینگے تو عام زندگی مفلوج ہوکر رہے جائیگی۔ پہلے سے پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے اور بڑھادی جائے گی۔پکوان گیاس ہزار روپے سے اونچی ہوجائے گی۔سنگارینی جیسے شعبے کو خانگی کردیا جائے گا۔ ریاستی فنڈ منظور کرنے میں نظرانداز کیا جائے گا۔آبی ذخائر کی مرمت، تعمیرات کو روک دیا جائے گا۔ ریاست میں فرقہ پرستی کو ہوا دیکر معیشت تباہ کردی جائے گی۔اس لئے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے گنگا جمنا تہذیب والی ریاست کی بقاء کے لئے ٹی آر ایس کو ووٹ دیکر عظیم سیکولر قائد وزیراعلی جناب کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت کو مضبوط کرنے کی لوگوں سے گذارش کررہے ہیں۔ اس مہم میں ان کے ہمراہ سدی پیٹ میونسپل کونسلر ریاض۔ حضورآباد 17وارڈ کونسلر اور مقامی قائدین شرکت کررہے ہی