بی جے پی کیخلاف اپوزیشن کو متحد کرنے شردپوار کی مساعی

,

   

مہاراشٹرا میں شیوسینا اور کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت میں شامل این سی پی کے سربراہ شردپوار نے منگل کو مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ شردپوار نے واضح کیا ہے کہ آنے والے لوک سبھا چناؤ میں بی جے پی کیخلاف اپوزیشن متحد ہوکر لڑے تو فرقہ پرست قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔ شردپوار کی کوششوں سے برسر اقتدار بی جے پی کیمپ میں بے چینی پیدا ہونا یقینی ہے۔