بی جے پی کیخلاف متحد ہونے کی ممتا بنرجی کی اپیل

,

   

کلکتہ 27جون (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ بنگال میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے کانگریس اور سی پی ایم کو ساتھ آنے کی دعوت پر سینئر کانگریسی رہنمااور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیررنجن چودھری نے ممتا بنرجی کی نیت پر سوالیہ پر نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ واقعی ممتا بنرجی بی جے پی کو شکست دینے کیلئے سنجیدہ ہیں؟۔ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ ممتا بنرجی سے متعلق لوگوں کی رائے مختلف ہیں کہ وہ اپنی بات کو جلد ہی واپس لے لیتی ہیں اگر وہ سنجیدہ ہیں تو انہیں سینئر کانگریسی لیڈروں سے بات کرنی ہوگی۔بنگال میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ممتا بنرجی کی ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے۔ ترنمول کانگریس کی سپریمو اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کل کہا تھا کہ بی جے پی بنگال میں متوازی حکومت چلانے کی کوشش کررہی ہے ۔کانگریس اور سی پی ایم جیسی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر وہ بی جے پی کامقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ریاستی اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی کامیابی کی وجہ سے ریاست کے عوام کو بھاٹ پارہ میں تشدد کے واقعات کو دیکھنا پرا۔میں محسوس کرتی ہوں کہ ہم سب (ترنمول کانگریس، کانگریس اور سی پی ایم)ایک ساتھ آکر بی جے پی کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے ۔