چندی گڑھ : 3 متنازعہ زرعی قوانین پر 17 ماہ کے احتجاج کے بعد مرکزی حکومت کے موقف میں یکسر تبدیلی نے کئی حریفوں بشمول پنجاب میں بی جے پی کے سابقہ حلیف شرومنی اکالی دل کیلئے طنز کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ اکالی دل نے گزشتہ سال متنازعہ قوانین کی منظوری کے ساتھ ہی مودی حکومت میں شامل اپنی واحد وزیر ہر سمرت کور بادل کو دستبردار کرالیا تھا ۔ اکالی دل کے سربراہ سکھ بیر سنگھ بادل نے آج مودی کے اعلان کے بعد کہا کہ وہ ان قوانین کے بارے میں حکومت کو پہلے ہی متنبہ کرچکے تھے ۔ اب اکالی دل کا بی جے پی سے اتحاد نہیں ہوگا ۔