بی جے پی کی تجربہ گاہ میں ہر طبقہ پر تشدد کیا جاتا ہے :راہول

   

بھوپال: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے جس مدھیہ پردیش کو بی جے پی کی تجربہ گاہ قرار دیا تھا، جہاں قبائلیوں سمیت سماج کے ہر طبقے پرظلم ہو رہے ہیں۔ گاندھی مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی ضلع شہڈول کے بیوہاری میں کانگریس کی انتخابی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس دوران پارٹی کے ریاستی انچارج رندیپ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ اور دیگر کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے ۔ کل مدھیہ پردیش الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ریاست میںراہول گاندھی کی یہ پہلی انتخابی میٹنگ تھی۔راہول گاندھی نے اپنا خطاب اڈوانی کے حوالے سے شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اڈوانی نے کہا تھا کہ بی جے پی اورسنگھ کی جیسی تجربہ گاہ مدھیہ پردیش میں ہے ،ویسی گجرات میں نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی اس لیبارٹری میں مردہ لوگوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے ۔ یہاں بھگوان مہاکال سے بھی چوری ہوتی ہے ۔