بی جے پی کی ترجیح ترقی نہیں بلکہ ہندو راشٹر بنانا ہے : ششی تھرور

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ایم پی ششی تھرور نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام ٹھپ ہیں۔ بی جے پی چاہتی ہیکہ وہ ایک ہندو راشٹر بنائے۔ اسے ملک کی ترقی کی فکر نہیں ۔ حکمراں پارٹی ملک کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہے۔ تھرور نے دعویٰ کیا کہ مرکز کی موجودہ حکومت کا ذہن ترقی کی طرف کام نہیں کررہا ہے بلکہ حکمراں پارٹی ہی اصل ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہے۔ انگریزوں نے جو کا کیا تھا وہی کام یہ کررہی ہے۔