کوہیما : ناگالینڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تیونسانگ صدر-1 یونٹ نے آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی پارٹی کے امیدوار کیلئے حالیہ مہم کے دوران ایک عیسائی گیت استعمال کرنے کے لیے عوامی طور پر معافی مانگ لی ہے ۔ تیونسانگ صدر-1 بی جے پی کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح ہے کہ گیت کے استعمال سے عیسائی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ پارٹی نے واضح کیا کہ اس کا توہین مذہب کا ارادہ نہیں تھا اور ‘امیدوار کی حمایت کے اظہار’ کے لیے گانے کا استعمال ‘مکمل جہالت اور لاعلمی کا نتیجہ تھا۔