بی جے پی کی جانب سے پنجاب یونٹ کی تشکیل نو کا اعلان

   

چنڈی گڑھ۔ بی جے پی نے اتوار کو اپنے پنجاب یونٹ میں نئے عہدیداروں کے تقرر کا اعلان کیا جس میں پرانے اور نئے گارڈز کا امتزاج ہے۔یہ اقدام سنیل جاکھڑ کو یونٹ کا سربراہ مقرر کیے جانے کے دو ماہ بعد آیا ہے۔ پنجاب میں بی جے پی نے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ، مرکزی وزیر سوم پرکاش، سابق ایم پی وجے سمپلا، سابق وزیر خزانہ من پریت سنگھ بادل، سابق لوک سبھا ڈپٹی اسپیکر اور سابق ایس اے ڈی ایم ایل اے چرنجیت سنگھ اٹوال کو اپنے کور گروپ میں شامل کیا ہے۔ پنجاب بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق اس کے 21 رکنی کور گروپ میں دیگر ناموں میں سابق کانگریس لیڈر رانا گرمیت سنگھ سوڈھی، راج کمار ویرکا اور کیول سنگھ ڈھلون، پنجاب بی جے پی کے سابق سربراہ اشونی شرما، اویناش رائے کھنہ اور ٹکشن سودہیں۔