ممبئی: مہاراشٹرا بی جے پی کے چیف ترجمان کیشو اپادھیائے نے جمعہ کو بتایا کہ ریاست کے بی جے پی کے چار مرکزی وزراء 16 اگست سے ریاست کے مختلف حصوں میں جن آشیرواد یاترا نکال کر عوام سے بات چیت کریں گے ۔ اپادھیائے نے ممبئی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروباری اداروں کے نومنتخب وزیر نارائن رانے ، ڈاکٹر بھارتی پوار ، ڈاکٹر بھاگوت کراد اور کپل پاٹل مہاراشٹر سے ریاست کے مختلف حصوں کا سفر کریں گے ۔یاترا کے سربراہ ایم ایل اے سنجے کیلکر اس موقع پر موجود تھے ۔ اپادھیائے نے بتایا کہ مرکزی پنچایت راج کے وزیر کپل پاٹل اور مرکزی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر بھارتی پوار 16 سے 20 اگست تک دورہ کریں گے ۔