حیدرآباد 28 جون ( این ایس ایس ) سابق ریاستی وزیر و بی جے پی لیڈر ای پیدی ریڈی نے آج ادعا کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو چار نشستوں کا حصول محض ایک آغاز ہے اور مستقبل میں ایسا اور بھی زیادہ ہوگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیدی ریڈی نے کہا کہ بی جے پی ہی ریاست میں ٹی آر ایس کی واحد متبادل ہے کیونکہ تلگودیشم میں اب کے سی آر سے مقابلہ کی طاقت نہیں رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرنے تک کی بھی تلگودیشم پارٹی میں سکت باقی نہیں رہ گئی تھی ۔ انہوں نے تمام تلگودیشم ارکان اور قائدین و کیڈر پر زور دیا کہ وہ بھی بی جے پی میں شامل ہوجائیں اور رکنیت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ و اسمبلی کی نئی تعمیر پر جو رقومات خرچ کی جا رہی ہیں وہ غریب عوام کیلئے مکانات کی تعمیر پر خرچ کی جانی چاہئیں۔
