بی جے پی کی سپنا چودھری کی ہریانہ انتخابات میں حریف امیدوارکیلئے مہم

   

Ferty9 Clinic

چندی گڑھ ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانوی سنگر سپنا چودھری جس نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے حریف امیدوار گوپال کاندا کیلئے انتخابی مہم چلارہی ہیں ۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے انہیں کانڈا کیلئے انتخابی مہم سے باز رکھا ہے ۔ ہریانہ لوکھیت پارٹی کے امیدوار چودھری نے بتایا کہ ان کی پارٹی کے عملہ نے ان سے کہا ہے کہ وہ کاندا کیلئے انتخابی مہم چلاسکتی ہیں کیونکہ وہ ایک آزاد امیدوار ہیں ۔