بی جے پی کی شعبدہ بازی سے عوام واقف

   

کھاد کی سربراہی مسئلہ پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام : سکھیندر ریڈی

نلگنڈہ ۔ /5 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی قائدین حکومت پر الزامات عائد کرنے کے بجائے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈال کر ریاست کو درکار کھاد کو جاری کروائے ۔ رکن پارلیمنٹ بھونگیر سیاسی شعبدہ بازی کے ذریعہ بی ویملا پراجکٹ سے متعلق عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ ریاستی حکومت اندرون 10 یوم کھاد کی سربراہی عمل میں لائے گی اور بی ویملا پراجکٹ کو 11 ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا ۔ یہ بات رکن قانون ساز کونسل مسٹر جی سکھیندر ریڈی نے نلگنڈہ میں واقع رہائش گاہ پر صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہی ۔ ان کے ساتھ رکن راجیہ سبھا بی لنگیا یادو ، ارکان اسمبلی مسرز کے بھوپال ریڈی ، سی لنگیا صدرنشین ضلع پریشد بی نریندر ریڈی نے کانفرنس کو مخاطب کیا ۔ ان قائدین نے کہا کہ ریاستی بی جے پی قائدین کسانوں کو کھاد کی سربراہی سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے والے بیانات جاری کررہے ہیں ۔ ریاست کو درکار کھاد 40 ہزار میٹرک ٹن ہے ۔ ریاستی حکومت تاحال 6 ہزار میٹرک ٹن یوریا کسانوں میں تقسیم کیا ہے ۔ مرکزی حکومت سے نمائندگی کی گئی ہے ۔ بی جے پی قائدین بھی حکومت پر دباؤ ڈالکر مزید 1.76 ہزار میٹر کی ٹن جاری کروائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں یوریا کی قلت پر اندرون 10 یوم قابو پالیا جائے گا ۔ ان قائدین نے کانگریس رکن پارلیمنٹ بھونگیر کے وینکٹ ریڈی حکومت پر غیر ضروری بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے گمراہ کررہے ہیں ۔ بی ویملا پراجکٹ کے ٹرنل کے کاموں کا آغاز ہوا ہے ۔ 10 کیلو میٹر طویل سرنگ میں زائد ساڑھے تین کیلو میٹر کی لائننگ مکمل کرلی گئی ہے جس سے خود رکن پارلیمنٹ بھی واقف میں بی ویملا پراجکٹ میں کمیشن کیلئے کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے والے آج حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں ۔ ان کی یہ شعبدہ بازی سے عوام بخوبی واقف ہیں ۔ ریاستی حکومت چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی قیادت میں کئی ایک ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہی ہے ۔ کالیشورم پراجکٹ تلنگانہ عوام کی دیرینہ خواہش تھی جس کی تکمیل ٹی آر ایس سربراہ نے مکمل کروائی ہے ۔ کانگریس قائدین حقائق سے واقفیت کے باوجود گمراہ کن بیانات دینے سے خود عوام میں ان کی ساکھ متاثر ہوگی ۔