پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے اس سال کے لیے جاری کردہ گلوبل ہنگر انڈیکس رپورٹ کے حوالے سے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ بولا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی غریب مخالف پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہندوستان بھکمری کے انڈیکس میں پچھلے دس سالوں میں 63ویں نمبر سے پھسل کر 111ویں نمبر پر آ گیا ہے ۔لالویادو نے جمعہ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، “جمعرات کو جاری کردہ گلوبل ہنگر انڈیکس-2023 کے مطابق، ہندوستان دنیا کے 125 ممالک میں 111 ویں نمبر پر ہے ۔ ہندوستان کا اسکور 28.7 فیصد ہے ، جو اسے ایسے زمرے میں لاتا ہے ، جہاں بھوک اور افلاس کی صورتحال بہت سنگین اور تشویشناک ہے ۔آر جے ڈی صدر نے کہا کہ 2013 کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان 63 ویں نمبر پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غریب مخالف پالیسیوں کی وجہ سے 10 برسوں میں ہندوستان ہنگر انڈیکس میں 63 ویں نمبر سے 111ویں نمبر پر آ گیا ہے ۔