٭ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی گوپال بھارگوا نے چہارشنبہ کو کہا کہ اگر ان کی پارٹی (بی جے پی) کی اعلیٰ قیادت سے ایک مرتبہ انہیں حکم مل جائے تو ریاست میں کانگریس حکومت 24 گھنٹے بھی برقرار نہیں رہ سکے گی۔ بھارگوا نے کہا کہ ’’اگر ہمیں نمبر ایک یا دوسرے نمبر کے قائد سے کوئی حکم مل جائے تو (ایم پی) حکومت 24 گھنٹے بھی باقی نہیں رہ سکے گی۔ کرناٹک میں منگل کو تحریک اعتماد میں شکست کے سبب کانگریس۔ جے ڈی ایس کی معزولی کے بعد یہ ریمارکس منظر عام پر آئے ہیں۔