حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے سینئیر رہنما اندرا سینا ریڈی نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کی مقبولیت سے ٹی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پورے جوش و خروش سے لوگ بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے آگے بڑھے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی جب کہ ٹی آر ایس کی جانب سے مسلسل اعلانات کے باوجود لوگوں نے ٹی آر ایس میں شامل ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ۔ اندرا سینا ریڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹی آر ایس کا خاتمہ ہوجائے گا اور بی جے پی ہی ریاست کی واحد بڑی پارٹی ہوگی ۔۔
