بی جے پی کی ممتا بنرجی پر تنقید

   

نئی دہلی10اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی نے مغربی بنگال میں امن و قانون کی ابتر حالت کے سلسلے میں ریاست کی وزیراعلی ممتابنرجی پر جمعرات کو نشانہ لگایا گیا۔بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگئے نے ٹویٹ کیا،’’یہ کیا ہورہا ہے ‘دیدی’آپ کے راج میں؟‘‘۔مسٹر وجے ورگئے نے مشردآباد میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کارکن پرکاش پال،ان کی حاملہ بیوی اور ان کے آٹھ سالہ بچے کے مبینہ بے رحمی سے قتل کئے جانے کے سلسلے میں یہ الزام لگایا ہے ۔بی جے پی لیڈر نے کہا،‘‘اس سے برا اور کیا ہوسکتا ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت والی ریاست میں امن و قانون کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے ‘‘۔رپورٹس کے مطابق ،آر ایس ایس کارکن اور اس کا کنبہ مرشد آباد کے جیا گنج علاقے میں رہتا تھا۔کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے ان کو قتل کردیاتھا۔پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیق جاری ہے ۔بی جے پی اور آر ایس ایس نے واقعہ کی مخالفت میں جمعرات کو مرشد آباد میں احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے ۔