جئے پور : راجستھان میں جاری سیاسی بحران کے درمیان گہلوٹ حکومت نے آج بی جے پی کی میئر سومیا گرجر کو عہدہ سے برطرف کردیا۔ یہ معاملہ 23 ستمبر کو سپریم کورٹ میں اُٹھایا گیا تھا اور ریاستی حکومت سے 2 روز بعد کارروائی کے لئے کہا گیا تھا۔ گزشتہ روز تعطیل تھی چنانچہ ریاستی حکومت نے آج میئر کی برطرفی کی تجویز تیار کی اور اسے وزیر شہری ترقیات شانتی دھاریوال کو بھیج دیا۔ وزیر کی منظوری پر خودمختار محکمہ نے آرڈر جاری کرتے ہوئے میئر کو برطرف کیا اور 6 سال کیلئے انتخابات کیلئے نااہل قرار دیا۔