بی جے پی کی نئی ایگزیکٹیو میں 344ارکان

   

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج شردیہ نوراتری کے پہلے دن اپنی قومی ایگزیکٹو کا اعلان کیا ، جس میں کل ملاکر 344 لیڈروں کو مختلف ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا نے قومی ورکنگ کمیٹی ، خصوصی مدعو ارکارن اور مستقل مدعو ارکان کو مقرر کردیا ہے ۔ نیشنل ورکنگ کمیٹی میں 80 ممبر ہیں ، جن میں خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی ، سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی ، ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی ، مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ ، نتن گڈکری ، امیت شاہ ، راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر پیوش گوئل ، حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا اور سبھی قومی عہدیدار شامل ہیں۔