بی جے پی کی پرینکاتبریوال ممتا کیخلاف میدان میں

   

نئی دہلی : بی جے پی نے مغربی بنگال کی بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ریاست کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی امیدوار ممتا بنرجی کے خلاف پرینکا تبریوال کو میدان میں اتارا ہے ۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری صحافتی بیان کے مطابق پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ریاست کی تین اسمبلی سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ پارٹی نے بھوانی پور سے پرینکا تبریوال ، شمشیر گنج سے میلان گھوش اور جنگی پورسے سوجیت داس کو امیدوار بنایا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 2011 اور 2016 کے اسمبلی انتخابات میں ممتابنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ترنمول کانگریس نے بھوانی پور سے ممتا بنرجی ، جنگی پور ذاکر حسین اور شمشیر گنج سے امیر الاسلام کو امیدوار بنایا ہے ۔