نئی دہلی ۔ /21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کہنہ مشق سیاست داں جیسے ایل کے اڈوانی اور ایچ سی کھنڈوری کے نام بی جے پی کے لوک سبھا نشستوں کیلئے امیدواروں کی پہلی فہرست سے غائب ہیں ۔ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ ایک سروے گاندھی نگر سے کروایا گیا تھا جس میں رائے دہندوں کی اکثریت نے امیت شاہ کی تائید کی ۔ چنانچہ اڈوانی کی جگہ امیت شاہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ہیں ۔سینئر قائدین جیسے کلراج مشرا اور بھگت سنگھ کوشیاری نے حکومت کے اس اقدام پر اظہار ناراضگی کیا ہے ۔