گونڈا (گونڈا): وزیر اعظم نریندر مودی نے عام انتخابات میں زبر دست کامیابی درج کروائی۔ اسی دوران پیدا ہونے والے بچہ کا مودی کے نام پر رکھا گیا ہے۔اترپردیش کے گونڈا ضلع میں ۳۲/ مئی کو پیدا ہونے والے ایک بچہ کا نام مودی سے متاثر ہوکر نریندر دامودار داس مودی رکھا گیا ہے۔ کچھ مسلمان بی جے پی سے متاثر ہوکر اپنے بچو ں کے نام ان کے نام پر رکھ رہے ہیں۔
ہندی اخبار جاگرن میں شائع شدہ خبر کے مطابق مشتاق احمد جو دبئی میں برسرروزگار ہیں کے گھر ۳۲/ مئی کو پیدا ہونے والے بچہ کا نام مودی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس نومولود کے والدہ کا نام میناز بیگم بتایا گیا ہے۔میناز بیگم نے بتایا کہ اس کے سسرال میں ۴۲/ مئی کو بچے کا نام رکھنے کی بات چیت چھیڑی گئی۔ اس دوران اس نے بتایا کہ وہ بچہ نام نریندر دامودار داس مودی رکھنا چاہتی ہیں تو ان کے اس فیصلہ پر سارے خاندان والے سکتہ میں آگئے۔ پہلے پہلے سسرال والے اس نام سے راضی نہ تھے لیکن انہیں بعد میں ماننا پڑا۔ مشتاق احمد نے بھی اپنی رضا مندی کا اظہار کیا۔