حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہاکہ اگر بی جے پی کو بلدی انتخابات میں کامیابی دی گئی تو نظام آباد ٹاؤن کا نام بدل کر اندور رکھا جائے گا۔ نظام آباد میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ یہ اس وقت ممکن ہے جبکہ میئر بی جے پی کا ہو۔ عوام کو چاہئے کہ وہ تمام ڈیویژنس سے بی جے پی امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ راجہ سنگھ نے کہاکہ نظام آباد ٹاؤن پہلے اندور ہی تھا، نظام کی حکمرانی میں اسے بدل کر نظام آباد کیا گیا۔